غزہ پر تین روز سے جاری اسرائیلی حملوں میں 180 افراد قتل

Share

غزہ کے شہری دفاع کے ادارے نے جمعے کو بتایا ہے کہ جمعرات کی شب سے اب تک اسرائیلی حملوں میں فلسطینی علاقے میں مزید 50 افراد قتل کر دیے گئے۔

اس طرح بدھ سے جمعے تک تین دن میں اموات کی تعداد 180 ہو گئی ہے۔

سول ڈیفنس کے عہدیدار محمد المغیر نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’شمالی غزہ پٹی میں شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنانے والی اسرائیلی گولہ باری میں گذشتہ نصف شب سے لے کر آج (جمعے کی) صبح تک شہید ہونے والوں کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے۔ ہماری ٹیمیں اب بھی ان علاقوں میں کام کر رہی ہیں۔‘

قبل ازیں غزہ کے شہری دفاع کے اداروں نے بین الاقوامی خبر رساں اداروں کو بتایا کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے فضائی حملوں اور توپ خانے کی گولہ باری کے نتیجے میں بدھ اور جمعرات کو کم از کم 130 افراد قتل کر دیے گئے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

غزہ کے شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں علی الصبح حملے کے بعد کم از کم 13 افراد کو ’ملبے سے نکالا گیا‘ جبکہ غزہ کی پٹی میں پانچ مختلف حملوں میں مزید 20 افراد جان سے گئے اور جنوبی غزہ میں توپ خانے کی گولہ باری میں ایک خاتون قتل کر دی گئیں۔

غزہ کے ریسکیو حکام نے بتایا کہ بدھ کو فلسطینی علاقے میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 80 قتل کر دیے گئے۔

غزہ میں شہری دفاع کے اہلکار محمد المغیر نے اے ایف پی کو بتایا کہ جمعرات کو صبح سے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 80 افراد جان سے جا چکے ہیں، جن میں سے 59 اموات شمالی علاقوں میں ہوئیں۔  

شمالی غزہ کے جبالیہ پر حملے کے نتیجے میں اے ایف پی کی فوٹیج میں منہدم عمارتوں سے ملبے اور دھات کے ڈھیر دکھائی دے رہے ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایران کے برطانیہ، فرانس، جرمنی کے ساتھ جوہری مذاکرات آج

ہفتہ مئی 17 , 2025
Share ایران جوہری معاملے پر جمعے کو ترکی میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ جوہری معاملے پر مذاکرات کر رہا ہے۔ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہہ چکے ہیں کہ تہران کے ساتھ  ایٹمی معاہدہ ’قریب آ رہا ہے۔‘ استنبول میں ہونے والی یہ ملاقات اس وقت […]

You May Like