امریکہ میں سیلاب سے 78 اموات، صدر ٹرمپ کا دورہ متوقع

Share

امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں کے بعد اچانک آنے والے سیلاب سے اموات کی تعداد کم از کم 78 ہو گئی ہے، جب کہ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

اتوار کو امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف رہیں، جب کہ مزید بارشوں کی پیش گوئی نے خدشات میں اضافہ کر دیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ کیر کاؤنٹی میں اب تک 40 افراد اور 28 بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

شیرف لیری لیتھا کے مطابق نزدیکی علاقوں میں مزید 10 افراد سیلاب کی زد میں آ  کر جان سے گئے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ ریاست بھر سے 41 افراد لاپتہ ہیں۔

ٹیکساس کے محکمہ پبلک سیفٹی کے سربراہ فری مین مارٹن نے پریس کانفرنس میں کہا: ’آپ آج اموات کی تعداد میں مزید اضافہ دیکھیں گے۔‘

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس قدرتی آفت کو ’سو سال کی بدترین آفت‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی کسی کو توقع نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ممکنہ طور پر جمعے کو متاثرہ ریاست کا دورہ کریں گے۔

سیلاب کے بعد بروقت وارننگ جاری نہ ہونے اور کمزور الرٹ سسٹم پر اٹھنے والے سوالات کو مسترد کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا: ’یہ صورت حال بائیڈن کا کیا دھرا ہے، ہمارا نہیں۔‘

صحافیوں سے گفتگو میں جب ان سے قومی محکمہ موسمیات میں عملے اور بجٹ میں کٹوتی سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے واضح کیا کہ وہ ماہرین موسمیات کو دوبارہ بھرتی نہیں کریں گے۔

فیڈرل ایمرجنسی مینیجمنٹ ایجنسی (فیما) سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ ’فیما کے بارے میں بعد میں بات ہو سکتی ہے۔‘

ٹرمپ اس سے قبل یہ مؤقف اختیار کر چکے ہیں کہ قدرتی آفات میں امدادی سرگرمیاں بنیادی طور پر ریاستی حکومتوں کی ذمہ داری ہونی چاہییں۔

تاہم، انہوں نے ٹیکساس کے لیے بڑے ڈیزاسٹر اعلامیے پر دستخط بھی کیے، جس کے تحت ریاست کو وفاقی وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مارگلہ ہلز میں ہرن کا شکار کرنے والا سی ڈی اے کا ملازم ہے: پولیس

پیر جولائی 7 , 2025
Share پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چند روز قبل مارگلہ ہلز میں ہرن کے شکار میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا ملازم ملوث ہے۔ یس ایچ کوہسار تھانہ میاں خرم نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’ہرن کا شکار کرنے والا سی ڈی اے کا ملازم ہے […]

You May Like