غیر لائسنس شدہ رہائش فراہم کرنے پر سات عمرہ کمپنیوں کے لائسنس معطل: سعودی حکام

Share

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ایسی سات عمرہ کمپنیوں کو معطل کر کے ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں جنہوں نے عازمین کو غیر لائسنس شدہ رہائش گاہوں پر اقامت دی۔

سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں بتایا گیا کہ غیر لائسنس شدہ رہائش فراہم کرنا منظور شدہ ریگولیٹری کنٹرولز کی واضح خلاف ورزی ہے۔

وزارت کے مطابق یہ معاملہ عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے جاری نگرانی کی کوششوں میں سامنے آیا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزارت حج و عمرہ نے وضاحت کی کہ یہ خلاف ورزیاں سنگین ہیں اور عازمین کی حفاظت اور ان کے آرام کو متاثر کرتی ہیں، نیز یہ کہ فوری طور پر ان کمپنیوں پر قانوناً مقرر کردہ جرمانے کے نفاذ کے لیے قانونی اقدامات کرنا شروع کر دیے ہیں۔

وزارت حج و عمرہ نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنی خواہش کا اعادہ کیا کہ عازمین کو سہولیات اور کارکردگی کے اعلیٰ ترین معیارات کے مطابق ان کے مکمل حقوق ملیں۔

وزارت نے جاری شدہ بیان میں اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی ایسے فریق کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی جو اپنے معاہدے کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے یا حجاج کی حفاظت کو خطرے میں ڈالے۔

وزارت نے تمام عمرہ کمپنیوں اور اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ منظور شدہ ضوابط اور ہدایات کی مکمل تعمیل کریں، اور طے شدہ ٹائم ٹیبل کے اندر متفقہ خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

صدر ٹرمپ کے پاکستان دورے کا علم نہیں: پاکستانی دفتر خارجہ

جمعہ جولائی 18 , 2025
Share پاکستان کے نیوز ٹی وی چینلز نے جمعرات کو رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ستمبر میں اسلام آباد آئیں گے تاہم خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے دفتر خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے کہا کہ انہیں ٹرمپ کے ممکنہ دورے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں۔ مقامی […]

You May Like