بلوچستان میں بس سے اتار کر 9 بے گناہ مزدوروں کو قتل کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد متفقہ منظور

Share

بلوچستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 بے گناہ مزدوروں وک گاڑی سے اتار کر شناخت کر کے قتل کرنے کیخلاف صوبائی اسمبلی نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیپلر پارٹی کے رکن اسمبلی سید علی حیدر گیلانی کی جانب سے بلوچستان میں نو بےگناہ مزدوروں کو بس سے اتار کر گولیاں مار کر شہید کرنے کے خلاف قرارداد  پیش کی گئی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

قرارداد میں واقعے کی شفاف تحقیقات، متاثرہ خاندانوں کی مالی امداد، قانونی تحفظ اور بچوں کی کفالت کی سرکاری ضمانت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد  متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان، بنگلہ دیش کے درمیان ’تعاون کے فروغ‘ کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل

بدھ جولائی 23 , 2025
Share پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانگیر عالم چودھری کے درمیان بدھ کو ڈھاکہ میں ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ […]

You May Like