دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند

Share


لاہور:

شدید دھند کے باعث موٹرویز کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم ٹو لاہور سے ہرن مینار تک دھند کی وجہ سے بند ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون، موٹروے ایم تھری فیض پور سے جڑانوالہ تک اور موٹروے ایم فور خانیوال سے ملتان تک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ دھند کے باعث قومی شاہرات پر ٹریفک کا غیر متوقع دباؤ منتقل ہو گیا ہے، تاہم موٹروے پولیس قومی شاہرات پر ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر لاہور، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی کے علاقوں میں شدید جبکہ مختلف مقامات پر ٹکڑوں کی صورت دھند موجود ہے جو ڈرائیونگ کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور محفوظ رہیں۔

ترجمان کے مطابق دھند کے موسم میں دن کے وقت سفر کو ترجیح دی جائے جبکہ بہترین اور محفوظ سفری وقت صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اسپین، دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم، 21 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

پیر جنوری 19 , 2026
Share MADRID: یورپی ملک اسپین کے جنوبی علاقے میں تیز رفتار مسافر ٹرین اچانک پٹری سے بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دونوں ٹرینیں الٹ گئیں. برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق شدید تصادم میں 21 مسافر موقع پر ہی […]

You May Like