ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 9 ملزمان گرفتار

Share

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پشاور میں کارروائی کر کے حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والے گروہ کے 9 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے پشاور زون نے ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 9 ملزمان گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں محمد حمزہ خان ، محمد یٰسین ، امداد اللہ اور دانش جمیل، موصم ، محمد ابرار، ذاکر علی،  محمد علی اور حق نواز بھی شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو پشاور ، نوشہرہ ، مردان اور لوئر دیر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا جبکہ چھاپے کے دوران ملزمان سے بھاری مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔

ملزمان سے مجموعی طور 34 لاکھ 60 ہزار روپے برآمد، جبکہ غیر ملکی کرنسی کی مد میں 9300 سعودی ریال ، 500 اماراتی درہم ،  1250 قطری ریال  اور 750 افغانی بھی برآمد ہوئے۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان سے حوالہ ہنڈی سے متعلق رسیدیں اور دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے، ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کرنے اور حوالہ ہنڈی میں ملوث پائے گئے۔

گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے دوران اہم شواہد سامنے آنے کی توقع ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے رہنماؤں کا فوری جنگ بندی مذاکرات پر اتفاق: ٹرمپ

ہفتہ جولائی 26 , 2025
Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے رہنماؤں نے فوری طور پر جنگ بندی پر مذاکرات کے لیے ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ’ابھی کمبوڈیا کے وزیراعظم سے […]

You May Like