کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے رہنماؤں کا فوری جنگ بندی مذاکرات پر اتفاق: ٹرمپ

Share

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے رہنماؤں نے فوری طور پر جنگ بندی پر مذاکرات کے لیے ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ’ابھی کمبوڈیا کے وزیراعظم سے بات کی ہے تاکہ تھائی لینڈ کے ساتھ جنگ روکی جا سکے۔‘

ٹرمپ اس وقت سکاٹ لینڈ کے دورے پر ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کچھ دیر بعد ایک اور پوسٹ میں انہوں نے کہا: ’ابھی تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم سے بات کی، اور یہ بہت اچھی گفتگو رہی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’تھائی لینڈ بھی کمبوڈیا کی طرح فوری جنگ بندی اور امن چاہتا ہے۔

’اب میں یہ پیغام دوبارہ کمبوڈیا کے وزیراعظم تک پہنچانے جا رہا ہوں۔ فریقین سے بات کرنے کے بعد جنگ بندی، امن اور خوشحالی ایک فطری نتیجہ معلوم ہوتی ہے۔ جلد ہی ہم دیکھیں گے۔‘

امریکی صدر نے مزید کہا: ’میں پیچیدہ صورت حال کو آسان بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ اس جنگ میں بہت سے لوگ مارے جا رہے ہیں، لیکن یہ مجھے انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ کی یاد دلاتی ہے، جسے کامیابی کے ساتھ روکا گیا۔‘

ٹرمپ نے یہ بھی اشارہ دیا کہ جب تک لڑائی جاری ہے، وہ دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے آگے نہیں بڑھائیں گے۔

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان کشیدگی میں حالیہ اضافہ طویل عرصے سے متنازع چلے آنے والے قدیم مندروں کے مقامات پر ہوا، جس کے بعد لڑائی دونوں ملکوں کے دیہی سرحدی علاقے تک پھیل گئی۔

یہ علاقہ پہاڑی سلسلے، جنگلات اور زرعی زمین پر مشتمل ہے جہاں مقامی لوگ ربڑ اور چاول کاشت کرتے ہیں۔

24 جولائی سے شروع ہونے والی جھڑپوں میں اب تک دونوں جانب سے 30 سے زائد اموات ہو چکی ہیں جبکہ ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ہفتے کو دونوں ملکوں کے ساحلی علاقوں میں بھی شروع ہو گئیں۔ یہ علاقہ تھائی لینڈ کی خلیج کے قریب ہے، جہاں ان دونوں ملکوں کی سرحد ملتی ہے۔ یہ جگہ بڑے محاذوں سے تقریباً ڈھائی سو کلومیٹر (160 میل) جنوب مغرب میں واقع ہے۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایران: عدالت کی عمارت پر حملہ، چھ شہری، تین عسکریت پسند مارے گئے

ہفتہ جولائی 26 , 2025
Share ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ہفتے کو صوبہ سیستان بلوچستان کے شہر زاہدان میں عدالت کی عمارت پر ’دہشت گرد حملے‘ میں تین شہریوں سمیت تین قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی جان سے گئے جبکہ تین حملہ آور مارے گئے۔ ایران میں عدلیہ کی خبریں دینے والی ویب سائٹ […]

You May Like