ایران: عدالت کی عمارت پر حملہ، چھ شہری، تین عسکریت پسند مارے گئے

Share

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ہفتے کو صوبہ سیستان بلوچستان کے شہر زاہدان میں عدالت کی عمارت پر ’دہشت گرد حملے‘ میں تین شہریوں سمیت تین قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی جان سے گئے جبکہ تین حملہ آور مارے گئے۔

ایران میں عدلیہ کی خبریں دینے والی ویب سائٹ میزان آن لائن کے مطابق ’نامعلوم مسلح افراد نے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان میں عدلیہ کے مرکز پر حملہ کیا۔‘

رپورٹ کے مطابق: ’اس دہشت گرد حملے میں چھ افراد کی جان گئی اور 22زخمی ہو گئے۔‘ 

دوسری جانب سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے پاسداران انقلاب کے علاقائی ہیڈکوارٹر کے حوالے سے بتایا کہ تین حملہ آور بھی مارے گئے۔

صوبہ سیستان بلوچستان کے ڈپٹی پولیس کمانڈر علی رضا دلیری کے مطابق حملہ آور عدالت میں کلائنٹس (Clients) کے روپ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

علی رضا دلیری نے بتایا کہ حملہ آوروں نے عمارت کے اندر دستی بم پھینکا، جس سے کئی افراد موقعے پر ہی جان سے گئے، جن میں ایک سالہ بچہ اور ان کی والدہ بھی شامل ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری ’جیش العدل‘ نامی گروپ نے قبول کی ہے۔

جیش العدل ایک بلوچ عسکریت پسند گروپ ہے، جو ایران، پاکستان اور افغانستان کے درمیان واقع سرحدی علاقوں میں کام کرتا ہے، خاص طور پر سیستان-بلوچستان تکون میں، ایران کے اندر یہ گروپ سرگرم ہے۔

وفاقی دارالحکومت تہران سے تقریباً 1200 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع اس شورش زدہ صوبہ کی طویل سرحد پاکستان اور افغانستان کے ساتھ ملتی ہے۔

یہ علاقہ ایرانی سکیورٹی فورسز، جن میں پاسداران انقلاب بھی شامل ہیں اور بلوچ اقلیت کے باغیوں، انتہا پسند گروپوں اور منشیات سمگلروں کے درمیان بار بار ہونے والی جھڑپوں کا مرکز رہا ہے۔

اس خطے میں پیش آنے والے ایک خونریز ترین واقعے میں اکتوبر میں 10 پولیس افسروں کی جان جا چکی ہے۔ حکام نے اس واقعے کو ’دہشت گرد حملہ‘ قرار دیا تھا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

فوجی سطح پر تعاون، مکالمے اور باہمی اعتماد کی ضرورت اہم ترین: فیلڈ مارشل

ہفتہ جولائی 26 , 2025
Share پاکستان فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ہفتے کو کہا ہے کہ ’سرحد پار خطرات‘ اور ’پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز‘ کے دور میں ’پاکستان شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر محفوظ اور خوشحال علاقائی ماحول کی تعمیر کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔‘ فوج کے شعبہ […]

You May Like