کراچی میں موسم ابرآلود، بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

Share

شہر قائد میں 3 روز کے دوران بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ موسم زیادہ تر ابر آلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں مون سون کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

آئندہ تین روز کے دوران جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، قمبر شہداد کوٹ، سکھر، لاڑکانہ، تھرپارکر اور عمرکوٹ کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ چند درمیانے درجے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اسکے علاوہ، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، جامشورو ڈویژن اور کراچی میں چند مقامات پر بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی امیرحیدر لغاری کے مطابق 17 جولائی سے 19 جولائی کے دوران نیا مغربی سلسلہ کراچی میں ہلکی و درمیانی بارشوں کا سبب بن سکتا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حکومت کا تمام اداروں کی مالی امداد کارکردگی سے مشروط کرنے کا فیصلہ

پیر جولائی 14 , 2025
Shareوفاقی حکومت نے تمام ریاستی اداروں کے لیے حکومتی مالی امداد کارکردگی سے مشروط کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں اداروں کی فنڈنگ کا نیا فارمولا تجویز کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے پرفارمنس سے منسلک فنڈنگ کا نیا ماڈل تجویز کردیا ہے۔ […]

You May Like