ایران کی اسرائیل کے ساتھ حالیہ جھڑپ کے دوران 21 ہزار گرفتاریوں کی تصدیق

Share

ایرانی پولیس نے جون میں اسرائیل کے ساتھ پیش آنے والے 12 روزہ فضائی تصادم کے دوران 21 ہزار افراد کو حراست میں لیا۔

پولیس کے ترجمان جنرل سعید منتظرالمہدی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ اس دوران عوام نے مشتبہ افراد کے بارے میں حکام کو اطلاعات دی تھیں۔

انہوں نے کہا: ’12 روزہ جنگ کے دوران 21 ہزار مشتبہ افراد کی گرفتاری عوام میں سکیورٹی کے بارے میں بلند شعور اور بھرپور شرکت کو ظاہر کرتی ہے۔‘

جنرل منتظرالمہدی نے گرفتار افراد کے خلاف الزامات کی تفصیل نہیں بتائی تاہم انہوں نے کہا کہ 260 سے زائد افراد پر (اسرائیل کے لیے) جاسوسی کا شبہ ہے جب کہ 172 افراد کو غیر قانونی فلم بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ 13 سے 24 جون تک جاری رہنے والی جھڑپ کے دوران ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد چیک پوسٹیں قائم کی گئیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ایرانی پولیس نے جنگ کے دوران گرفتاریوں کی مجموعی تعداد جاری کی ہے۔ حالیہ ہفتوں میں ایران وقفے وقفے سے جاسوسی کے الزامات میں گرفتاریوں کی خبریں دیتا رہا ہے۔

جون کے اختتام سے اب تک ایران سات افراد کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں پھانسی دے چکا ہے جس پر انسانی حقوق کے کارکنوں کو خدشہ ہے کہ حکومت پھانسیوں کی ایک بڑی لہر شروع کر سکتی ہے۔

اسرائیل نے حالیہ جھڑپ میں متعدد بار ایران پر فضائی حملے کیے جن میں تقریباً 1,100 افراد مارے گئے جن میں کئی فوجی کمانڈر بھی شامل تھے۔ ایران کے جوابی حملوں میں اسرائیل میں بھی 28 افراد مارے گئے۔

ایران کے بڑے جوہری مراکز کو نشانہ بنانے والے امریکی فضائی حملوں کے فوراً بعد جنگ بندی نافذ کر دی گئی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے کی جانے والی 12 روزہ فضائی جنگ کے بعد ایران نے ایک نئی دفاعی کونسل قائم کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی سب سے اعلیٰ سکیورٹی ادارے ’سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل‘ نے سپریم نیشنل ڈیفنس کونسل کے قیام کا فیصلہ کیا، جس کی سربراہی خود صدر مسعود پزیشکیان کریں گے۔

یہ کونسل دفاعی منصوبہ بندی اور ایران کی مسلح افواج کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی۔ اس کے ارکان میں پارلیمنٹ کے سپیکر، عدلیہ کے سربراہ اور فوجی و متعلقہ وزارتوں کے سربراہان شامل ہوں گے۔

ایران نے اسی نوعیت کی ایک کونسل 1980 کی دہائی میں ایران-عراق جنگ کے دوران بھی قائم کی تھی۔ اس جنگ میں دونوں جانب تقریباً 10 لاکھ افراد قتل یا زخمی ہوئے تھے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پولیس کا کریک ڈاؤن، ویت نام میں سروگیسی نیٹ ورک سے 11 بچے بازیاب

بدھ اگست 13 , 2025
Share ویتنام کی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک بڑے بین الاقوامی سروگیسی نیٹ ورک کو توڑ کر 11 نوزائیدہ بچوں کو بازیاب کرایا اور کئی صوبوں میں متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پبلک سکیورٹی کی وزارت کے ماتحت کرمنل پولیس ڈیپارٹمنٹ نے جمعہ کو بتایا کہ یہ […]

You May Like