پشاور سے رشکئی تک موٹروے شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی

Share


پشاور:

شدید دھند اور حد نگاہ کی کمی کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند کر دی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حادثات سے بچاؤ اور مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دن کی روشنی میں سفر مکمل کرنے کی کوشش کریں تاکہ دھند کے آغاز سے پہلے اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔

 اس کے علاوہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کے استعمال کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے موٹر وے پولیس نے تیز رفتاری سے پرہیز اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق سفر کرنے سے پہلے معلومات حاصل کرنے کے لیے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 یا ان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

افغانستان سے مذاکرات: دیکھیے پاتے ہیں عشاق بتوں سے کیا فیض

جمعہ اکتوبر 31 , 2025
Share ہم پاکستان کے شہری علاقے کے لوگوں سے طالبان کا تعارف پرویز مشرف کے دور میں ہوا۔ شدت پسند ہمارے گلی کوچوں میں پہلے بھی مختلف ناموں سے موجود تھے مگر ان کا مقصد فرقہ واریت ہوا کرتا تھا۔ امریکہ میں نائن الیون کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پہ حملے […]

You May Like