آسٹریلیا میں بعض جنگلی پرندوں میں جنس کی تبدیل رونما ہوئی: تحقیق

Share

سائنس دانوں نے جنگلی آسٹریلوی پرندوں میں جنس کی حیران کن تبدیلی کی شرح کو دستاویزی شکل دی ہے۔ یہ ایسی حقیقت ہے جس کی بڑھتی ہوئی آلودگی یا دیگر ماحولیاتی عوامل کو بنیاد بنا کر وضاحت کی جا سکتی ہے۔

آسٹریلوی پرندوں کی پانچ عام اقسام جن میں کوکابورا، میگ پائی اور لوریکیٹ شامل ہیں، پر تحقیق سے پتہ چلا کہ تقریباً چھ فیصد پرندوں کے کروموسوم ایک ہی جنس کے لیکن تولیدی اعضا دوسری جنس کے تھے۔

سن شائن کوسٹ یونیورسٹی کے محققین نے کہا کہ نتائج سے پتہ چلا کہ حیران کن طور پر بڑی تعداد میں پرندوں نے پیدائش کے بعد اپنی جنس تبدیل کر لی۔

مطالعے کی شریک مصنف ڈومینیک پوٹ وِن نے کہا کہ ’اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگلی پرندوں میں جنس کا تعین ہماری سوچ سے زیادہ لچک دار ہے اور یہ کیفیت بلوغت تک برقرار رہ سکتی ہے۔‘

تحقیق کے دوران تقریباً 500 پرندوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کیے گئے۔

جنس کی تبدیلی کے زیادہ تر واقعات میں جینیاتی طور پر مادہ پرندوں میں نر پرندوں کے تولیدی غدود کی نشوونما شامل تھی۔

پوٹ ون کے مطابق: ’ہم نے جینیاتی طور پر نر ایسا کوکابرا بھی دریافت کیا جو تولیدی طور پر بڑی  تھیلیوں اور انڈے دینے کی پھیلی ہوئی نالی کے ساتھ فعال تھا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے حال ہی میں انڈے دیئے۔‘

جنس کی تبدیلی بعض رینگنے والے جانوروں اور مچھلیوں کی اقسام میں عام جانی جاتی ہے، لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ جنگلی پرندوں اور دودھ پلانے والے جانوروں میں ایسا بہت کم ہوتا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سائنس دان کے پاس اس بات کا ریکارڈ موجود ہے کہ آلودگی اور حتیٰ کہ زیادہ گرم درجہ حرارت بھی مینڈکوں میں جنس کی تبدیلی کا سبب بن سکتا ہے۔

سن شائن کوسٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جنگلی پرندوں میں جنس کی تبدیلی کی وجہ واضح نہیں۔

لیکن یہ ماحولیاتی عوامل کی وجہ سے ہو سکتا ہے، جیسے کہ جنگلوں میں ہارمونز کو متاثر کرنے والے کیمیکلز کا جمع ہونا۔

پوٹ ون کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ سمجھنا کہ جنس کی تبدیلی کیسے اور کیوں ہوتی ہے، تحفظ اور پرندوں کی تحقیق کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے بہت ضروری ہے۔‘

یہ تحقیق اس ہفتے بائیولوجی لیٹرز نامی جریدے میں شائع ہوئی جس کا سائنس دان جائزہ لے چکے ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بشریٰ انصاری کی سادہ شادی کا انکشاف: صرف 1000 روپے میں ہوئی شادی!

جمعرات اگست 14 , 2025
Share لیجنڈری اداکارہ، گلوکارہ اور مصنفہ بشریٰ انصاری نے اقبال انصاری سے 1978 میں اصراف اور قرض سے پاک شادی کا قصہ سنا کر سب کو حیران کردیا۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو کو انٹرویو میں اداکارہ بشریٰ انصاری نے بتایا کہ 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی طے ہوئی تو ہم […]

You May Like