خیبر پختونخوا: سیلاب متاثرہ علاقوں میں ایٹا کے تمام ٹیسٹ ملتوی

Share

خیبر پختونخوا کے بالائی اور زیریں دیر سمیت چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آج ہونے والے ایٹا کے تمام ٹیسٹ ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

 ایٹا حکام کے مطابق متاثرہ اضلاع میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث امتحانات کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔

ڈائریکٹر ایٹا نے بتایا کہ ملتوی کیے گئے ٹیسٹ کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبہ و طالبات کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام فیصلے حالات بہتر ہونے پر کیے جائیں گے۔

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

غیر زمینی دنیاؤں میں زندگی کے لیے پانی لازمی نہیں: تحقیق

ہفتہ اگست 16 , 2025
Share ایک نئی تحقیق کے مطابق زندگی کے لیے پانی کا ہونا ضروری نہیں، اور ممکن ہے کہ خلائی مخلوق کی دنیا میں کوئی بالکل مختلف قسم کا مائع، پانی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہو۔ اب تک دوسری دنیاؤں میں زندگی کے لیے پانی کو لازمی سمجھا جاتا […]

You May Like