ایران سے لوٹنے والے افغان پناہ گزینوں کی بس کو حادثہ، 79 افراد جان سے گئے

Share

مغربی افغانستان میں منگل کی شب ایک مسافربس کے ٹرک اور موٹر سائیکل سے ٹکرا جانے کے نتیجے میں 79 افراد جان سے گئے۔

یہ بس ان افغان تارکین کو لے کر جا رہی تھی جو حال ہی میں ایران سے واپس آئے تھے۔

ہرات پولیس کے مطابق حادثہ غزرا ضلع میں ہرات شہر کے قریب پیش آیا جس کی وجہ بس کی ’زیادہ رفتار اور غفلت‘ بنی۔

بس کے مسافر افغان شہری تھے جو اسلام قلعہ بارڈر کراسنگ سے سوار ہو کر کابل جا رہے تھے، صوبائی گورنر کے ترجمان محمد یوسف سعیدی نے اے ایف پی کو بتایا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پولیس کے مطابق بس پہلے ایک موٹر سائیکل سے ٹکرائی اور پھر ایندھن سے بھرے ٹرک سے جا ٹکرائی، جس کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں بس کے تین مسافر زندہ بچ نکلے جبکہ ٹرک میں موجود دو افراد اور موٹر سائیکل پر سوار دو افراد بھی جان سے گئے۔

ایک صحافی کے مطابق حادثے کے کئی گھنٹے بعد بھی سڑک پر جلی ہوئی بس کا ڈھانچہ اور تباہ شدہ دیگر گاڑیاں موجود تھیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق ایران اور پاکستان سے اس سال اب تک کم از کم 15 لاکھ افغان وطن واپس آ چکے ہیں۔ ایران کی جانب سے لاکھوں افغان مہاجرین پر ملک چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالے جانے کے بعد حالیہ مہینوں میں واپسی کا یہ سلسلہ تیز ہوا ہے۔

افغانستان میں ٹریفک حادثات عام ہیں، جس کی بڑی وجوہات میں خراب سڑکیں، غیر محفوظ ڈرائیونگ اور قوانین پر عمل درآمد نہ ہونا شامل ہیں۔ گزشتہ برس دسمبر میں وسطی افغانستان میں دو الگ الگ بس حادثات میں کم از کم 52 افراد جان سے گئے تھے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وانگ یی کا دورہ: چین اور انڈیا کا براہ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان

بدھ اگست 20 , 2025
Share چین اور انڈیا نے بدھ کو دونوں ممالک کے درمیان وہ براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پیش رفت چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے انڈیا کے دورے کے اختتام پر سامنے آئی جسے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی کامیابیوں کی ایک کڑی […]

You May Like