امریکی ایکسچینج پروگرام کمیونٹیز میں تبدیلی لانے کا عملی مظہر ہے، امریکی قونصلیٹ

Share

امریکی قونصلیٹ جنرل نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کی سربراہ سارہ احمد کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں امریکی ایکسچینج پروگرام کے المنا کی حیثیت میں کمیونٹیز میں تبدیلی لانے کا عملی مظاہرہ کر رہی ہیں۔
 

لاہور میں امریکی قونصلیٹ جنرل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کی چیئرمین پرسن سارہ احمد سے ملاقات کی۔

بیان میں کہا گیا کہ اس ملاقات کا مقصد پنجاب بھر میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سارہ احمد کی سربراہی میں ہونے والے اقدامات سے آگاہی حاصل کرنا تھا۔

امریکی قونصل خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سارہ احمد 2019 سے اس پروگرام کی سربراہ ہیں اور یہ پروگرام اسکولوں، ضلعی سطح پر قائم پروٹیکشن یونٹس میں آگاہی پھیلا رہا، عالمی یوم اطفال پر صوبائی سطح پر کانفرنسز کا انعقاد ہوتا ہے۔

اسی طرح ان کی سربراہی میں بچوں کو بھکاری بنانے کے خلاف مہم چلانے اور بچوں کی فلاح کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں اور ان تمام اقدامات کا مقصد انتہائی کمزور افراد کا تحفظ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں قابل فخر امریکی ایکسچینج پروگرام کا حصہ ہونے کی حیثیت میں سارہ احمد امریکی ایکسچینج پروگرام کا حصہ رہنے والے افراد کی اپنی کمیونٹیز میں انفرادی سطح پر تبدیلی لانے کے لیے ہونے والی کوششوں کا مظہر ہیں۔

امریکی قونصلیٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان کا کام اس بات کی زبردست مثال ہے کہ ایکسچینج پروگرام کیسے دورس اثرات چھوڑتا ہے اور استحکام کے فروغ کے لیے ہمارے مشترکہ اہداف، مواقع اور ترقی میں معاون ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اقوام متحدہ نے غزہ کو مشرق وسطیٰ کا پہلا قحط زدہ علاقہ قرار دے دیا

جمعہ اگست 22 , 2025
Share اقوام متحدہ نے جمعہ کو باضابطہ طور پر غزہ کو قحط زدہ علاقہ قرار دے دیا ہے جو مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ غزہ میں پانچ لاکھ افراد […]

You May Like