یوٹیوب نے کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کردیا؟

Share

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد مخصوص ڈیوائسز پر کام کرنا چھوڑ دیا۔

گوگل کے ذیلی پلیٹ فارم نے خاموشی کے ساتھ اپنی آئی او ایس ایپ کا 20.22.1 ورژن جاری کیا جس کے بعد صرف وہ آئی فون صارفین یوٹیوب دیکھ سکیں جن کی ڈیوائسز میں آئی او ایس 16 یا اس کے بعد کا ورژن انسٹال ہوگا۔

اس کا مطلب ہے کہ متعدد پرانے آئی فون ماڈلز پر اب اس پلیٹ فارم کو نہیں چلایا جا سکے گا۔

آئی فون ڈیوائسز کی اس فہرست میں آئی فون 6 ایس، آئی فون 6 ایس پلس، آئی فون 7، آئی فون 7 پلس اور فرسٹ جنریشن آئی فون ایس ای شامل ہیں۔

اس کے علاوہ آئی پوڈ ٹچ 7 کے صارفین بھی اپنی ڈیوائس پر یوٹیوب استعمال نہیں دیکھ سکیں گے۔

یوٹیوب کی جانب سے یہ اپ ڈیٹ 2 جون کو جاری کی گئی تھی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

امریکہ: حوثیوں کو ایرانی ہتھیار سمگل کرنے کے جرم میں پاکستانی پر فرد جرم عائد

جمعہ جون 6 , 2025
Share گذشتہ سال امریکی نیوی سیلز کے ایک چھاپے میں پکڑے گئے پاکستانی شخص پر جمعرات کو امریکہ کی ایک عدالت نے یمن میں سرگرم حوثی ملیشیا کو ایرانی ہتھیار سمگل کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 49 سالہ […]

You May Like