کراچی: فائرنگ اور کلہاڑی وار سے تین افراد زخمی

Share

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور کلہاڑی کے وار سے  تین افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ہجرت کالونی گلی نمبر 53 اے میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

سول لائن پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 24 سالہ فرید اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ خود کو گولی مار کر اقدام خودکشی کا معلوم ہوا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے بخاری کالونی میں فائرنگ سے 55 سالہ تاج محمد زخمی ہوگیا۔اورنگی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔

دریں اثنا فیوچر کالونی میں جھگڑے کے دوران سر پر کلہاڑی کے وار سے 46 سالہ وزیر شاہ شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

شرافی گوٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ 2 بھائیوں میں جائیداد کے تنازعے پر جھگڑا ہوا تھا جس میں اختر نے اپنے بھائی کو کلہاڑی کے وار سے زخمی کر دیا جو کہ موقع سے فرار ہوگیا ۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سٹی چیئرمین کا بیان مایوس کن، عملی اقدامات کی کمی نمایاں . لالا سیلانی

ہفتہ اکتوبر 4 , 2025
Shareسٹی چیئرمین کا بیان مایوس کن، عملی اقدامات کی کمی نمایاں . لالا سیلانی   پسنی ( رپورٹ قمبر حسین / روزنامہ ایگل حب بلوچستان ) پسنی خادمِ پسنی لالا سیلانی نے کہا ہے کہ پسنی کے سٹی چیئرمین میر نور احمد کلمتی اور وائس چیئرمین فہیم جوہر کی جانب […]

You May Like