ایرانی حملے پر خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کا مشترکا اعلامیہ جاری

Share

خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک نے ایرانی جارحیت کے تناظر میں سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کریں گے اور جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، عمان، قطر اور کویت کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ رکن ممالک اپنی علاقائی خودمختاری، شہریوں اور مقیم افراد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔

بیان میں ایران کی جانب سے مبینہ جارحانہ اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ خطے کے امن و استحکام کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جنگ کے اثرات، پاکستان سٹاک ایکسچینج انڈیکس میں 16 ہزار پوائنٹس کی کمی

پیر مارچ 2 , 2026
Share ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد جنگ کا دائرہ کار پھیل رہا ہے اور پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن (آج پیر کو) شدید فروخت کے دباؤ کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہی روز میں ساڑھے نو فیصد تک گر گیا اور 16 ہزار سے […]

You May Like