کراچی: آتشزدگی سے گارمنٹس فیکٹری کی عمارت زمین بوس، ریکسیو اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

Share

کراچی میں گارمنٹس فیکٹری میں خوفناک آگ بجھانے کے دوران 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی جب کہ ملبے تلے دب کر ریسکیو اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 8 اے میں گارمنٹس فیکٹری میں صبح 6 کے قریب آگ بھڑک اٹھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ کی شدت میں اضافے کے بعد مزید گاڑیوں کو طلب کرلیا گیا۔

ترجمان فائر بریگیڈ نے کہا کہ آگ کی شدت بہت زیادہ ہے، آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، 10 فائر ٹینڈرز اور اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

فائربریگیڈ حکام نے بتایا کہ پانی اور فوم کی مدد سے فائر فائٹنگ کا عمل جاری ہے، 3 منزلہ فیکٹری کے اندر کوئی شخص موجود نہیں، آگ گراؤنڈ فلور پر لگی، شدت برقرار ہے۔

چیف فائر افسر ہمایوں خان نے کہا کہ  فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں بھی روانہ کی گئی ہیں، ریسکیو آپریشن میں کے ایم سی کی 8 فائر ٹینڈر، 2 باؤزر، 1 اسنارکل اور ریسکیو 1122 کے 5 فائر ٹرک اور 1 ایمبولینس حصہ لے رہی ہے،  آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے دوران اس کی شدت سےعمارت منہدم ہوگئی، عمارت کے ملبے سے زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا، عمارت میں فائر فائٹرز اور ریسکیو اہلکار موجود تھے۔

کے ایم سی کے 4 فائر فائٹرز زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ ملبے میں مزید کسی فائر فائٹر یا ریسکیو ورکر کے دبے ہونے کی اطلاع نہیں، احتیاطاً ملبے میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے۔

آگ نے متاثرہ فیکٹری سے متصل دو فیکٹریوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ حکام
نے کہا کہ 11 فائر ٹینڈرز اور اسنارکل کی مدد سے آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔

7 اگست کو لانڈھی ایکسپورٹ پروسسنگ زون میں آگ لگنے سے 5 منزلہ فیکٹری ملبے کا ڈھیربن گئی تھی، واقعے میں 7 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ آتشزدگی سے متصل 4 فیکٹریاں بھی متاثر ہوئی تھیں۔

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان کئی ممالک کی مدد سے شہریوں کی سینسرشپ بڑھا رہا ہے: ایمنسٹی

منگل ستمبر 9 , 2025
Share انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منگل کو ایک رپورٹ میں الزام لگایا ہے کہ پاکستان میں شہریوں کی بڑے پیمانے پر چينی ساختہ فائروال اور فون ٹیپنگ نظام کے ذریعے نگرانی کی جاتی ہے۔   ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا […]

You May Like