ایشیا کپ: گرین شرٹس نو آموز حریف کو تختہ مشق بنانے کے لیے تیار

Share

ایشیا کپ میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز آج عمان کے خلاف میچ سے کرے گا۔

 گرین شرٹس نوآموز حریف کو تختہ مشق بنانے کو تیار ہیں، بھارت کے خلاف اہم مقابلے سے قبل دبئی میں ’وارم اپ‘ ہونے کا موقع میسر آئے گا۔

جدوجہد کے شکار اوپنر صاحبزادہ فرحان کیلیے اپنا جارحانہ کھیل پیش کرنے کا اہم موقع ہوگا، اسپنرز اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

پاکستان روٹیشن پالیسی اپنانے کے بجائے اپنے تمام اہم ہتھیاروں کے ساتھ میدان میں اتر سکتا ہے۔

دوسری  جانب پہلی بار ایشیائی شوپیس ایونٹ کا حصہ بننے والی عمانی ٹیم کو اپنے آدھے سے زیادہ پرانے کھلاڑیوں کا ساتھ میسر نہیں ہے۔

عمان ٹیم آخری بار فروری میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں امریکہ کے ہاتھوں وائٹ واش کی خفت سے دوچار ہوچکی ہے تاہم کھلاڑی مضبوط حریف کے خلاف مزاحمت کیلیے پرامید ہیں۔

عمان کے لیے پاکستان اور پھر بھارت کو چیلنج کرنا انتہائی دشوار ہوگا۔

خیال رہے کہ دبئی میں پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں حالیہ ریکارڈ کچھ اچھا نہیں ہے۔

پاکستان نے یہاں پر گذشتہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے صرف ایک میں فتح حاصل کی ہے جو بھارت کے خلاف 2022 کے ایشیا کپ میں تھی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چور سمجھتے تھے یاماہا نہیں بکے گی، کراچی میں محفوظ سواری تھی: صارف

جمعہ ستمبر 12 , 2025
Share کراچی کے رہائشی محمد شاہد گذشتہ 25 سال سے موٹر سائیکل استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے ڈیرھ ماہ قبل یاماہا موٹر سائیکل خریدی۔  انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے محمد شاہد کا کہنا تھا کہ ’کراچی میں موٹرسائیکل کی چوری اور چھیننے کی وارداتیں عام ہیں لیکن یاماہا […]

You May Like