لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 3 سیاح ناران میں برفانی تودا گرنے سے جاں بحق

Share

خیبرپختونخوا میں ضلع مانسہرہ کے علاقے ناران میں برفانی تودا گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ناران میں جاں بحق ہونے والے سیاحوں میں 42 سالہ طاہر محمود، ان کا بیٹا 13 سالہ ابوبکر اور ابوبکر کے ماموں زاد بھائی 22 سالہ طیب شفیق شامل ہیں، تینوں سیاح حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئے۔

جاں بحق ہونے والے افراد گنج بازار مغلپورہ لاہور کے رہائشی تھے اور تینوں افراد سیر و سیاحت کے سلسلے میں ناران گئے تھے۔

 

ناران میں طاہر ان کا بیٹا ابوبکر اور طیب گلیشیئر کے قریب تصویریں بنانے میں مصروف تھے کہ اچانک وہ گلیشیئر میں دب گئے تاہم تینوں افراد کو گلیشیئر سے نکال لیا گیا ہے۔

حادثے میں جان کی بازی ہارجانے والے سیاح طیب شفیق کے والد نے بتایا کہ اگلے 10 سے 12 گھنٹوں میں لاشیں لے کر لاہور پہنچیں گے۔

https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/691956830311974

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایران جاسوسی کے لیے اسرائیلی سی سی ٹی وی کیمرے ہیک کر رہا ہے: رپورٹ

جمعہ جون 20 , 2025
Share امریکی نیوز ویب سائٹ بلوم برگ نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران اسرائیل میں نجی سی سی ٹی وی کیمروں تک رسائی حاصل کر کے ’رئیل ٹائم‘ انٹیلی جنس اکھٹی کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ہفتے کے آغاز میں جب ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے تل ابیب میں بلند و بالا […]

You May Like