روس کے ڈرون حملے، رومانیہ اور پولینڈ نے جنگی طیارے الرٹ کر دیے

Share

کیف: روس کے تازہ ڈرون حملوں کے بعد نیٹو رکن ممالک رومانیہ اور پولینڈ نے اپنے جنگی طیارے فوری طور پر فضاء میں بھیج دیے۔ 

رومانیہ کی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ ایک روسی ڈرون نے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس پر دو ایف-16 طیارے الرٹ ہو گئے اور ڈرون کو ریڈار پر ٹریک کیا گیا۔ بعد ازاں یہ ڈرون رومانیہ کے گاؤں "چلیا ویچے" کے قریب ریڈار سے غائب ہو گیا۔

پولینڈ نے بھی اعلان کیا کہ روسی ڈرون حملے یوکرین کی سرحد کے قریب ہوئے جس پر پولینڈ اور اس کے اتحادیوں نے ہیلی کاپٹر اور جنگی طیارے تعینات کر دیے۔ 

ملک کی فوجی کمانڈ کے مطابق فضائی دفاعی نظام اور ریڈار الرٹ کی سب سے بلند سطح پر پہنچا دیا گیا تھا۔ تاہم وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے بعد میں اعلان کیا کہ ہائی الرٹ ختم کر دیا گیا ہے لیکن خبردار رہنا ضروری ہے۔

ادھر یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس جان بوجھ کر ڈرون آپریشنز کو وسعت دے رہا ہے اور مغرب کو اس کے جواب میں سخت پابندیاں اور دفاعی تعاون بڑھانا چاہیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا کہ وہ روس پر بڑے پیمانے پر پابندیاں لگانے کے لیے تیار ہیں، لیکن یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب تمام نیٹو ممالک روسی تیل خریدنا بند کریں۔

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

صدر آصف علی زرداری کا چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کمپلیکس کا تاریخی دورہ

اتوار ستمبر 14 , 2025
Share صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن (AVIC) کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ کیا، یہ دورہ بھارت کے ساتھ جنگ بندی کے 128ویں دن عمل میں آیا۔ صدر مملکت بطور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر AVIC کمپلیکس پہنچے، جہاں انہوں نے پورے کمپلیکس کا […]

You May Like