جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کو محدود کیے جانے کا امکان

Share

جنوبی افریقہ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 27 جنوری سے چھ فروری تک شیڈول پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی ہوم سیریز ممکنہ طور پر محدود کیے جانے کا امکان ہے

اس کا مقصد دونوں ٹیموں کو بروقت بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں شریک ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

ورلڈ کپ کیلیے ٹیموں کے ’سپورٹ پیریڈ‘ کا آغاز 31 جنوری سے ہوگا، جنوبی افریقہ کو سیریز کے کم از کم دو میچز منسوخ کرنا پڑسکتے ہیں۔

تین اور چھ فروری کو شیڈول میچز ورلڈ کپ کی قریب ترین تاریخوں سے متصادم ہیں۔

 اگرچہ ٹیموں پر لازمی نہیں کہ وہ مکمل سپورٹ پیریڈ گزاریں تاہم وارم اپ میچز کھیلنے کی صورت میں قبل از وقت روانگی ضروری ہوگی۔

دونوں بورڈز اس معاملے پر باہمی مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

فرانس نے بھی فلسطین کو خود مختار ریاست تسلیم کر لیا

جمعرات ستمبر 25 , 2025
Share فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے پیر کو اقوام متحدہ میں باضابطہ طور پر فلسطین کو خود مختار اور آزاد ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ صدر میکرون نے امریکی شہر نیو […]

You May Like