پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن، ہوٹل سروس کیلئے درخواستیں طلب

Share

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کے تحت مانچسٹر میں ہوٹل سروس کے لیے درخواستیں طلب کرلیں۔

ذرائع کےمطابق پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کر دی ہے اور قومی ائیرلائن کی انتظامیہ نے مانچسٹر میں کپتانوں، انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی رہائش کےلیے انتظامات شروع کر دیے ہیں اور ہوٹل سروس کی درخواست طلب کرلی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے نے مانچسٹر میں اپنے عملے کے لیے ہوٹل سروسز کے لیے درخواستیں 3 نومبر تک طلب کی ہیں اور دلچپسی رکھنے والوں کو درخواستیں پی آئی اے شعبہ سپلائی چین کے جی ایم پروکیورمنٹ کو ارسال کرنے کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ائیرلائن کی پروازوں کو کئی سالہ بندش کے بعد گزشتہ ہفتے برطانیہ کےلیے فلائٹ آپریشن کی اجازت ملی ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اسلام آباد: علاقائی تعاون پر دو روزہ پاکستان۔افغانستان ڈائیلاگ اختتام پذیر

بدھ اکتوبر 1 , 2025
Share اسلام آباد میں بدھ کو علاقائی استحکام و تعاون پر پہلا غیرمعمولی پاکستان-افغانستان ڈائیلاگ اختتام پذیر ہو گیا ہے جس میں دونوں ممالک کی 100 سے زائد شخصیات نے شرکت کی۔ دو روزہ ڈائیلاگ کے بعد بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مکالمے میں دو طرفہ تعلقات، […]

You May Like