کراچی، صفورا ڈاؤ لیبارٹری کے قریب پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Share


کراچی:

شہر قائد کے علاقے صفورا ڈاؤ لیبارٹری کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ڈاکو زخمی ہو گئے۔

چھیپا ذرائع کے مطابق ایک ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے جبکہ دوسرا عوامی تشدد کے باعث زخمی ہوا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔

اسی دوران ایک ملزم فائرنگ سے زخمی ہوا جبکہ دوسرے ملزم کو عوام نے قابو پا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

چھیپا ایمبولینس کے ذریعے دونوں زخمی ڈاکوؤں کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت زین ولد غلام عباس (عمر 25 سال) اور عابد علی ولد لیاقت علی (عمر 18 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیراعلیٰ سندھ کی ملیر ندی پل منصوبہ مئی 2026 تک مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ جنوری 16 , 2026
Shareوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر ندی پل منصوبے کو مئی 2026 میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر پلاننگ اور ڈویلپمینٹ ڈپارٹمینٹ کی ٹیم نے ملیر ندی پر زیر تعمیر پل کا دورہ کیا جبکہ قائد آباد میں این-5 (مرغی خانہ) پل کا […]

You May Like