آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں فتح، محسن نقوی کا پاکستانی ٹیم کیلئے اہم پیغام

Share

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قومی ٹیم کے لیے  مبارکباد کا پیغام جاری کر دیا۔

سرابرہ پی سی بی نے پیغام میں کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کی۔ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، کپتان سلمان آغا اور تمام کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف سیریز جیتنے کا کریڈٹ کھلاڑیوں کی محنت اور پروفیشنل ازم کا نتیجہ ہے۔ ٹیم کے اچھے کمبینیشن نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ امید ہے کہ قومی ٹیم آئندہ بھی ایسی ہی کارکردگی کے ذریعے شائقین کرکٹ کی توقعات پر پورا اترے گی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

موٹروے ایم-4 پر بس اور کیری وین تصادم، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

اتوار فروری 1 , 2026
Share خانیوال: موٹروے ایم-4 کے قریب ایک مہلک حادثہ پیش آیا جس میں مسافر بس اور کیری وین میں تصادم ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 معمولی، 1 شدید زخمی ہوئے۔ سنٹرل ریجن کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی […]

You May Like