کراچی میں موسم کب خنک ہونا شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

Share

شہر قائد میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندری ہوائیں اگلے چند روز تک متاثر یا غیر فعال رہ سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیشگوئی کے مطابق دن کے پہلے پہر بلوچستان کی شمال مغربی اور شام کو مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 3 روز کے دوران 37 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حالیہ موسم منتقلی کا عمل ہے، جس دوران موسم سرما کی ہوائیں جگہ لیں گی جبکہ نومبر کے اوائل اور وسط سے موسم خنک ہونا شروع ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ کراچی میں اکتوبر کا مہینہ مئی اور جون کے بعد گرم تصور کیا جاتا ہے۔

اکتوبر کے مہینے میں دن کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاتا ہے جبکہ رات کا درجہ حرارت 23 سے 25 کے درمیان رہتا ہے۔ 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجاب بلدیاتی ایکٹ 2025 میں 5 نئی تبدیلیاں کیا ہوئی ہیں؟

جمعرات اکتوبر 16 , 2025
Share الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخاب 2022 کے قانون کے تحت کرانے کا حکم دیا تو پنجاب حکومت نے اس کے جواب میں صوبائی اسمبلی سے بلدیاتی ایکٹ 2025 منظور کروا لیا۔   نئے قانون کے مطابق نظام میں مزید کیا تبدیلیاں آئیں گی اور یہ بھی سوال اٹھتا ہے کہ […]

You May Like