پاکستان بحریہ کے جہاز نے بحیرہ عرب سے تقریباً 1 ارب ڈالر کی منشیات پکڑ لیں

Share

پاکستان اور دوسرے ملکوں کے مشترکہ بحری آپریشن کمبائنڈ میری ٹائم فورس (سی ایم ایف) نے بتایا ہے کہ پاکستانی بحریہ کے ایک جہاز نے بحیرہ عرب میں بادبانی کشتیوں سے تقریباً ایک ارب ڈالر مالیت کی منشیات پکڑی ہے۔

کمبائنڈ میری ٹائم فورس (سی ایم ایف)، ایک بحری شراکت داری، جس میں امریکہ شامل ہے، کے منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا کہ پاکستانی بحریہ کے جہاز نے گذشتہ ہفتے 48 گھنٹوں کے اندر دو مختلف کشتیوں کو روکا۔

سی ایم ایف نے بتایا کہ پاکستانی بحریہ کے عملے نے کئی ٹن کرسٹل میتھمفیٹامائن اور تھوڑی مقدار میں کوکین قبضے میں لی۔

یہ بتائے بغیر کہ منشیات لانے والی کشتیاں کہاں سے آ رہی تھیں بیان میں مزید کہا گیا کہ روکے گئے جہازوں کی ’کوئی قومیت نہ ہونے کے طور پر شناخت کی گئی۔‘ 

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس آپریشن کو انجام دینے والی سی ایم ایف ٹاسک فورس کے کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز کموڈور فہد الجوید نے کہا کہ ’یہ سی ایم ایف کے لیے منشیات کی سب سے کامیاب ضبطی تھی۔‘

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں سی ایم ایف کو مبارکباد دی۔

کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (سی ایم ایف) ایک کثیر القومی بحری شراکت داری ہے جو تقریباً 32 لاکھ مربع میل بین الاقوامی پانیوں میں سلامتی، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دیتی ہے۔ اس کا صدر دفتر بحرین میں ہے اور اس کی کمانڈ یو ایس نیوی کے وائس ایڈمرل کے پاس ہے۔ یہ 47 رکن ممالک کا ’رضامندانہ اتحاد‘ ہے، جس کی توجہ اہم شپنگ لین کی حفاظت کرتے ہوئے دہشت گردی، بحری قزاقی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے پر مرکوز ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

انڈیا میں دیوالی کی وجہ سے لاہور میں آلودگی میں اضافہ ہو گیا: محکمہ ماحولیات

بدھ اکتوبر 22 , 2025
Share دنیا میں منگل کو آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں انڈیا کے دارالحکومت دہلی سمیت تین شہر ابتدائی نمبروں پر رہے جبکہ پاکستان سے لاہور دن کے آغاز پر دوسرے نمبر پر رہا مگر دوپہر تک وہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گیا۔ فضائی آلودگی کے عالمی […]

You May Like