اسلام آباد میں پانچ روزہ ایڈوانسڈ میٹیریلز سمپوزیم کا انعقاد

Share

اسلام آباد میں واقع نیشنل سینٹر فار فزکس میں پانچ روزہ بین الاقوامی سمپوزیم آن ایڈوانسڈ میٹیریلز جاری ہے، جہاں اس حوالے سے بات ہو رہی ہے کہ نئی چیزیں بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کو کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان ایڈوانسڈ میٹیریلز فورم کے زیر اہتمام اس ایونٹ میں دنیا بھر سے سائنس دان، انجینیئرز اور محققین شریک ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس ایونٹ میں اس حوالے سے بات ہو رہی ہے کہ نئی چیزیں بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کو کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے اور میٹیریلز کو مزید بہتر اور مضبوط کیسے بنایا جا سکتا ہے۔

افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اعلان کیا کہ حکومت پاکستان قائداعظم یونیورسٹی میں ’ڈاکٹر عبد القدیر خان نیشنل سینٹر فار ایڈوانسڈ میٹیریلز‘ قائم کرنے جا رہی ہے۔

سال 1989 سے یہ ایونٹ باقاعدگی سے منعقد ہو رہا ہے اور اب اپنے 19ویں ایڈیشن میں یہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ سمپوزیم بن چکا ہے۔

جہاں ایک جانب اس سمپوزیم میں روس، چین، ملائشیا، ترکی، ناروے اور انڈونیشیا سمیت مختلف ممالک سے 20 سے زائد بین الاقوامی مقررین شریک ہیں، وہیں دوسری جانب ایکسپو میں پاکستان کی 46 مختلف کمپنیاں بھی حصہ لے رہی ہیں۔

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جاپانی پھل

بدھ اکتوبر 29 , 2025
Shareنباتاتی نام: جاپانی پھل کا نباتاتی نام ڈائسپورس کاکی ہے۔ تاریخی پس منظر: جاپانی پھل کے ابتدائی آثار چین سے ملتے ہیں۔ اسے ہزاروں سال سے بطور پھل استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کا سائنسی نام ڈائسپورس کاکی ہے۔ یہ یونانی لفظ سے اخذ کیا گیا ہے جس کا […]

You May Like