دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، درمیانے درجے کا سیلاب ڈکلیئر

Share

پنجاب سے سیلابی پانی سندھ کی طرف بڑھنے لگا جس کے باعث گدو بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے پر کنٹرول روم سکھر بیراج نے درمیانے درجے کا سیلاب ڈکلیئر کر دیا۔

فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق گدو بیراج، سکھر بیراج اور کوٹری بیراج پر بدستور درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

گدو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 22 ہزار 819 کیوسک ہے اور پانی کا اخراج 3لاکھ 7 ہزار 956 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 3ہزار 480 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 52ہزار 110 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 73ہزار844 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ پانی کا اخراج 2لاکھ 44ہزار 739 کیوسک ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بٹ کوائن یا ایتھریم: سٹیٹ بینک کون سا کرپٹو کرنسی ماڈل اپنا سکتا ہے؟

اتوار اگست 31 , 2025
Share پاکستان میں کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کا رجحان بہت زیادہ بڑھ رہا ہے۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے مطابق پاکستانی شہری تقریباً 25ارب ڈالرز کی کرپٹو کرنسی کے مالک ہیں جبکہ بائنانس کے مطابق پاکستان کرپٹو کرنسی کی آٹھویں بڑی مارکیٹ ہے۔ ڈیجیٹل/ کرپٹو کرنسی کے حوالے سے وفاقی حکومت، وزیر […]

You May Like