کراچی، اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، 3 فرار

Share


کراچی:

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس کی جانب سے ایک مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت صغیر احمد کے نام سے کی گئی ہے۔ ملزم کے تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون، کیش رقم اور 125 موٹرسائیکل برآمد کی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نواز شریف اور زرداری کردار ادا کریں تو سیاسی استحکام ممکن: فواد چوہدری

جمعہ نومبر 7 , 2025
Share پاکستان تحریک انصاف کی سابق حکومت کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وہ ’سیاسی استحکام‘ کے لیے پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے کردار کو اس […]

You May Like