سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Share

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 2 روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کی کمی سے 4ہزار 124ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دو روزہ وقفے کے بعد بدھ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 34ہزار 762 روپے کی سطح پر آگئی۔

فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 857روپے کی کمی سے 3لاکھ 72ہزار 738روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 81روپے کی کمی سے 5ہزار 434روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 69 روپے کی کمی سے 4ہزار 658روپے کی سطح پر آگئی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خیبر پختونخوا حکومت کا پشاور میں امن جرگہ جاری

بدھ نومبر 12 , 2025
Share پشاور میں بدھ کو صوبہ خیبر پختونخوا کے امن و امان کی صورت حال پر امن جرگہ جاری ہے جس میں مختلف سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی، وکلا اور میڈیا کے نمائندے موجود ہیں۔ یہ جرگہ صوبائی حکومت کی میزبانی میں ہو رہا ہے جس میں صوبے کی سکیورٹی صورت حال پر غور اور […]

You May Like