ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں، کراچی میں موسم کیسا رہے گا؟

Share

شہر قائد میں آج موسم گرم و مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابر آلود اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں متوقع ہیں۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 80 فیصد رہنے کا امکان ہے، نمی کا تناسب زائد رہنے سے درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 29.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چولستان کی ویران دھرتی پر لوک فنکار کی بارش کی فریاد

اتوار جولائی 6 , 2025
Share ’اے میرے مالک، ہم تجھے کیسے راضی کریں ، بس ہماری اس عرضی کو قبول کر، چولستان کی خشک سالی کو اپنی رحمت سے ہریالی میں بدل دیں تاکہ بے زبان جانور بچ جائیں۔‘  پاکستان کے ضلع رحیم یار خان کے صحرائے چولستان میں روہیلے ایک عرصے سے بارش […]

You May Like