آسٹریلیا میں شارک کے خوفناک حملے میں خاتون ہلاک، ایک شخص شدید زخمی

Share

آسٹریلیا کی ریاست نیو ساوتھ ویلز میں شارک کے حملے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک خاتون ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

واقعہ کائلز بیچ پر پیش آیا، جہاں حکام کے مطابق خاتون شارک کے حملے میں موقع پر ہی دم توڑ گئی، جبکہ زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ حملہ ایک بڑی بُل شارک نے کیا تھا۔ واقعے کے بعد ساحل کو عوام کے لیے فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے تاکہ مزید کسی حادثے سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں اس سال شارک حملوں کے پانچ واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جنہوں نے ساحلی علاقوں میں سیکیورٹی اقدامات پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

’بلیک فراڈ ڈے:‘ انٹرنیٹ پر خریداری کا سب سے خطرناک دن

جمعہ نومبر 28 , 2025
Share مجرم مہینوں سے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ جال بچھائے جا چکے ہیں، پھندے تیار ہیں اور اب انہیں صرف ’کلکس‘ کا انتظار ہے۔ آج سال کا مصروف ترین شاپنگ ڈے ہونے کی توقع ہے، لیکن یہ آن لائن خریداروں کے لیے سب سے خطرناک بھی ہے۔ دھوکہ دہی […]

You May Like