کیلیفورنیا میں فائرنگ سے چار اموات، 10 زخمی: پولیس

Share

امریکی پولیس کے مطابق ہفتے کی شب کیلیفورنیا کے شہر سٹاکٹن کے ایک بینکویٹ ہال میں ایک خاندانی تقریب کے دوران فائرنگ کے ایک واقعے میں چار افراد جان سے گئے اور 10 زخمی ہو گئے۔

سان واکین کاؤنٹی شیرف آفس کے ترجمان ہیدر برینٹ نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ متاثرین میں بچے اور بڑے دونوں شامل ہیں، جبکہ ابتدائی شواہد بتاتے ہیں کہ ’یہ واقعہ ممکنہ طور پر ہدف بنا کر کیا گیا حملہ‘ ہے اور تفتیش کار تمام امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔‘
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا اور انہوں نے عوام سے مدد کی درخواست کی ہے۔ تفتیش کار اب بھی ممکنہ محرکات جاننے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سان واکین کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ران فریٹاس نے نیوز کانفرنس میں کہا: ’اگر آپ کے پاس اس فرد کے بارے میں کوئی معلومات ہیں تو فوری طور پر رابطہ کریں اور اگر آپ خود وہ فرد ہیں تو فوراً خود کو (پولیس کے) حوالے کر دیں۔‘

یہ واقعہ شام 6 بجے کے قریب بینکویٹ ہال کے اندر پیش آیا۔ سٹاکٹن کی آبادی تقریباً تین لاکھ 20 ہزار ہے۔

شہر کی میئر کرسٹینا فوگازی نے کہا: ’خاندانوں کو ہسپتال میں کھڑے ہونے کے بجائے ایک ساتھ ہونا چاہیے، اپنے پیاروں کے پاس کھڑے ہو کر دعا کرنے کے بجائے کہ وہ زندہ بچ جائیں۔‘
حکام نے فوری طور پر متاثرہ افراد کی حالت کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کیں، تاہم پہلے بتایا گیا تھا کہ متعدد افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سندھ میں ایچ آئی وی سے متاثر ٹرانس جینڈر مریض کہاں جائیں؟

پیر دسمبر 1 , 2025
Share آج یکم دسمبر کو دنیا بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کا مقصد اس مرض اور اس کے مریضوں کے علاج کے بارے میں آگاہی پہنچانا ہے۔ اس بیماری کا نام آتے ہی ذہن میں طرح طرح کے منفی تصورات […]

You May Like