سعودی عرب اور یو اے ای کی یمن میں امن کوششیں قابل تعریف: پاکستان

Share

پاکستان نے جمعے کو جمہوریہ یمن میں امن اور استحکام یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کی حمایت کی ہے۔

یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی اور جنوبی یمن میں عبوری کونسل کے مسلح گروہوں کے درمیان کشیدگی جاری ہے اور دونوں گروپوں میں جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

ان جھڑپوں کا آغاز چند سال قبل عدن سے ہوا تھا اور بعد ازاں جھڑپوں کا دائرہ جزیرہ سقطری اور دیگر علاقوں تک پھیل گیا، جس کے دوران سینکڑوں افراد جان سے گئے یا زخمی ہوئے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جمعے کو جاری بیان میں کہا گیا: ’ہم یمن کی وحدت اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں اور اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ یمنی فریقین ایسے کسی یک طرفہ اقدام سے گریز کریں گے، جس سے صورت حال میں مزید کشیدگی پیدا ہو۔

’ہم تمام یمنی فریقین سے یہ بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ طے شدہ نکات کی بنیاد پر ایک جامع، مذاکراتی سیاسی حل کے لیے تعمیری انداز میں اور نیک نیتی کے ساتھ عمل میں آئیں۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں امید ظاہر کی کہ جاری سفارتی کوششیں ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ٹھوس اقدامات کا سبب بنیں گی اور ان سے یمنی عوام کی تکالیف کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

قبل ازیں متحدہ عرب امارات نے بھی یمن میں سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔

سرکاری خبررساں ادارے قام کے مطابق جمعے کو ایک بیان میں متحدہ عرب امارات نے یمنی عوام کے مفادات کے فروغ اور ان کی سلامتی و خوشحالی سے متعلق جائز امنگوں کی حمایت میں سعودی عرب کے تعمیری کردار کو سراہا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات یمن میں استحکام اور ترقی کو مضبوط بنانے کے لیے تمام اقدامات کی حمایت کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور ان کوششوں کی تائید کرتا ہے جو خطے کی سلامتی اور خوشحالی میں کردار ادا کریں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا فوری جنگ بندی پر متفق، ہفتوں سے جاری خونریز جھڑپیں بند

ہفتہ دسمبر 27 , 2025
Shareتھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے وزرائے دفاع نے مشترکہ سرحد پر ہونے والی تقریب میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط کردیئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے آسیان (ASEAN) کے مبصرین تعینات کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں کسی بھی ممکنہ مسئلے کے حل کے […]

You May Like