نواب آف جونا گڑھ فیملی کیخلاف جھوٹی ویڈیو بنانے والا ملزم جسمانی ریمانڈ پر سائبر کرائم کے حوالے

Share

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے نواب آف جونا گڑھ فیملی کیخلاف مبینہ جھوٹی ویڈیو بنانے کے مقدمے میں ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر سائبر کرائم ایجنسی کے حوالے کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو یوٹیوب پر کردار کشی اور نواب آف جونا گڑھ فیملی کیخلاف مبینہ جھوٹی ویڈیو بنانے کے مقدمے میں سائبر کرائم نے ملزم مدثر خان کو عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم اور اس کے ساتھیوں نے جھوٹ پر مبنی ویڈیو اپلوڈ کی۔ ویڈیو میں مدعیہ اور اس کے خاندان کی کردار کشی کی گئی۔ ملزم نے یوٹیوب چینل "The legends" سے ویڈیو اپلوڈ کی تھی۔

ملزم کو اسلام اباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اسلام آباد کی کورٹ سے راہداری ریمانڈ حاصل کر کے ملزم کو کراچی لایا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش کرنا مقصود ہے۔

عدالت نے ملزم کا 28 جنوری تک جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ بھی طلب کر لی۔ ملزم کیخلاف جونا گڑھ کے سابق نواب کی بیٹی نے مقدمہ سائبر کرائم ایجنسی میں درج کروایا تھا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کشمیر کی قدیم وراثت ’وگو‘ کے احیا کی کہانی

پیر جنوری 26 , 2026
Share کشمیری گھروں کی زینت بننے والی روایتی چٹائی ’وگو‘، جو گذشتہ دو عشروں کے دوران پلاسٹک اور مصنوعی میٹنگ (Matting) کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے تقریباً غائب ہو چکی تھی، اب ایک بار پھر اپنی پہچان بنا رہی ہے۔  اس صدیوں پرانی دستکاری کے احیا کا سہرا […]

You May Like