سعودی کابینہ نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں کی منظوری دے دی

Share


ریاض:

سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے جن میں پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی منظوری بھی شامل ہے۔

اجلاس میں کابینہ نے سعودی وزارت داخلہ اور پاکستانی وزارت داخلہ کے درمیان سائنسی، تربیتی اور تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کے لیے دو طرفہ معاہدے پر دستخط کی اجازت دے دی۔

اس اقدام کا مقصد دونوں ممالک کے سکیورٹی اور انتظامی شعبوں میں تجربات کے تبادلے کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

کابینہ نے سعودی اور پاکستانی وزارت صحت کے درمیان ریگولیشن، کوآرڈینیشن اور طبی شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے معاہدوں کی منظوری بھی دی جس سے صحت کے نظام، پالیسی سازی اور طبی سہولیات میں مشترکہ پیش رفت کی راہ ہموار ہونے کی توقع ہے۔

اجلاس کے دوران دیگر علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت (بیورو رپورٹ) سیٹلائیٹ ٹاؤن میں ٹھیکیدار عارف کے گھر پر بم حملہ، تین افراد زخمی

بدھ فروری 25 , 2026
Shareتربت (بیورو رپورٹ) سیٹلائیٹ ٹاؤن میں ٹھیکیدار عارف کے گھر پر بم حملہ، تین افراد زخمی   تربت: تربت کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے ایک ٹھیکیدار کے گھر پر بم حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔   اطلاعات کے مطابق حملہ سیٹلائیٹ […]

You May Like