پنجاب حکومت کا کارپوریٹ سیکٹر کے لیے بڑا فیصلہ

Share


لاہور:

حکومت پنجاب نے کارپوریٹ سیکٹر کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں مرجرز کے نتیجے میں پراپرٹی ٹرانسفر پر اسٹامپ ڈیوٹی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یہ نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ کے فیصلے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سے منظور شدہ مرجر اسکیمیں اسٹامپ ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ کمپنیز ایکٹ کے تحت انضمام کی صورت میں پراپرٹی ٹرانسفر کو استثنا حاصل ہوگا اور انضمام کے نتیجے میں جائیداد کی منتقلی پر اسٹامپ ڈیوٹی عائد نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب ایس ای سی پی نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ ری اسٹرکچرنگ میں رکاوٹ دور ہونے پر ایس ای سی پی نے عدالت اور حکومتِ پنجاب کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تحریر: ماہ نور شاہ 

ہفتہ فروری 21 , 2026
Shareتحریر: ماہ نور شاہ عالمی یومِ مادری زبان شناخت اور ثقافت کی بنیاد ہر سال 21 فروری کو دنیا بھر میں عالمی یومِ مادری زبان منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد مادری زبانوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا، لسانی تنوع کو فروغ دینا اور دنیا کی مختلف […]

You May Like