کراچی میں پولیس مقابلے، 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور نقدی برآمد

Share

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے وارداتوں کی ناکامی کے لیے کارروائی کرتے ہوئے 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

زمان ٹاؤن پولیس کے مطابق کورنگی سیکٹر 48 کے خدیجہ شادی ہال کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی ہوئے، جن کی شناخت فاروق اور یوسف کے نام سے کی گئی۔

زخمی ملزمان کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اسی دوران گارڈن کشتی مسجد کے قریب ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں دو اور ڈاکو زخمی ہوئے، جن کی شناخت احمد بلوچ اور احمد جوجو کے نام سے ہوئی۔

زخمی ملزمان کو سول اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہیں، اور تمام ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی: بی آر ٹی بسیں دو ماہ سے کسٹم کلیئرنس کی منتظر

منگل فروری 24 , 2026
Share کراچی میں جاری بس ریپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لیے درآمد کی گئی بجلی سے چلنے والی 30 سے زیادہ بسیں گذشتہ دو مہینے سےکراچی پورٹ پر کسٹم کلیئرنس کی منتظر ہیں۔ سندھ حکومت اور وفاقی حکام کے درمیان بسوں پر لگنے والی ڈیوٹی کی شرح پراختلاف […]

You May Like