کراچی میں پولیس مقابلے، 2 ڈاکو ہلاک، خاتون ساتھی سمیت ایک زخمی ملزم گرفتار

Share

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی سمیت خاتون ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق پہلا مقابلہ خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی میں پیش آیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

مقابلے کے بعد پولیس نے ہلاک ڈاکوؤں کی خاتون ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔

مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار فہد بھی زخمی ہو گیا۔

دوسرا واقعہ سائیٹ سپر ہائی وے کے علاقے فقیرا گوٹھ اجمیر ٹاور کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

زخمی ملزم کی شناخت قیصر کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بزرگوں کا ہفتے میں ایک بار کھانا بنانا ڈیمنشیا کا خطرہ کم کرتا ہے: تحقیق

جمعرات مارچ 26 , 2026
Share گھر میں خود سے کھانا پکانا بزرگ افراد میں ڈیمنشیا کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کر سکتا ہے، ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ عمر رسیدہ افراد اکثر وقت کے ساتھ منجمد کھانوں اور مائیکروویو میں تیار ہونے والے کھانوں پر زیادہ انحصار کرنے […]

You May Like