دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم "سردار جی 3" نے نئی تاریخ رقم کر دی

Share

بھارت میں تنازع کا شکار ہوکر ریلیز نہ ہونے کے باوجود بھارتی پنجابی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم "سردار جی 3" نے اوورسیز میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی مشترکہ فلم سردار جی 3 نے بین الاقوامی سطح پر زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ بھارت میں ریلیز پر پابندی کے باوجود یہ فلم صرف 15 دنوں میں 50 کروڑ روپے کی اوورسیز کمائی کا ہدف عبور کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

اس سپر ہٹ فلم نے جمعہ کے روز 1.75 لاکھ امریکی ڈالر کا بزنس کیا، جس کے بعد اس کی مجموعی بین الاقوامی آمدن 60 لاکھ ڈالر (تقریباً 51 کروڑ روپے) تک پہنچ گئی۔ اس طرح سردار جی 3 پنجابی سنیما کی تاریخ میں صرف دوسری فلم بن گئی ہے جس نے بیرونِ ملک 50 کروڑ سے زائد کمائی کی ہے۔

دلجیت دوسانجھ کی ہی فلم جٹ اینڈ جولیئٹ 3 اس سنگِ میل کو عبور کرنے والی پہلی پنجابی فلم تھی۔ اب سردار جی 3 نے کیری آن جٹّا 3 (46 کروڑ) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور قابلِ ذکر کارنامہ سرانجام دیا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی میں موسم ابرآلود، بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

پیر جولائی 14 , 2025
Shareشہر قائد میں 3 روز کے دوران بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ موسم زیادہ تر ابر آلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں مون سون کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ آئندہ تین روز کے دوران […]

You May Like