کراچی میں پولیس کی حراست میں شہری کی پُراسرار موت

Share

کراچی کے علاقے پاک کالونی سے گرفتار ہونے والا ملزم پُراسرار طور پر پولیس کی حراست میں جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک کالونی تھانے کی پولیس کی حراست میں گرفتار ملزم پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی جہاں اس کی شناخت 40 سالہ شاہزیب کے نام سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم کی وجہ موت کا فوری طور پر تعین نہیں ہوسکا۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ساؤتھ زون اسد رضا نے پاک کالونی پولیس کی حراست میں ملزم کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دے دیا۔

انہوں نے اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

اُدھر پاک کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا شخص مبینہ طور پر نشے کا عادی تھا جسے جمعرات کی صبح گرفتار کر کے لاک اپ میں رکھا گیا تھا اور دوران حراست اس کی طبیعت خراب ہونے پر اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی وجہ موت کا تعین کیا جا سکے گا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان افغانستان تعلقات کا مستقبل

جمعرات مئی 7 , 2026
Shareچین کی ثالثی کی بنیاد پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی ہے۔لیکن دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کی نوعیت کافی پیچیدہ اور مشکل ہے ۔ اصل مسئلہ اعتماد سازی کے بحران اور دہشت گردی یا دہشت گردوں کی سرپرستی سے جڑا ہوا ہے۔پاکستان کی قیادت کا موقف ہے […]

You May Like