ایران کا بیشتر میزائل نظام اب بھی محفوظ ہے، سی آئی اے کی رپورٹ میں انکشاف

Share

امریکی خفیہ تحقیقاتی ایجنسی کی ایک خفیہ تجزیاتی رپورٹ میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ مسلسل فضائی حملوں اور شدید بمباری کے باوجود ایران اپنی عسکری صلاحیت کا بڑا حصہ بچانے میں کامیاب رہا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹیلیجنس جائزے میں بتایا گیا ہے کہ ایران اب بھی اپنے تقریباً 70 فیصد میزائل ذخیرے اور 75 فیصد موبائل میزائل لانچرز کو محفوظ رکھے ہوئے ہے جو خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی فوج نے زیرِ زمین قائم متعدد میزائل تنصیبات کو دوبارہ فعال کر دیا ہے جبکہ حملوں میں متاثر ہونے والے میزائلوں کی مرمت کے ساتھ ساتھ نئے ہتھیاروں کی تیاری بھی جاری ہے۔

انٹیلیجنس اندازوں کے مطابق ایران امریکی بحری ناکہ بندی اور معاشی دباؤ کو فوری طور پر محسوس نہیں کرے گا بلکہ کم از کم تین سے چار ماہ تک موجودہ صورتحال برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے زیادہ تر میزائل تباہ کیے جا چکے ہیں اور شاید صرف 18 یا 19 فیصد صلاحیت باقی رہ گئی ہے۔

تاہم خفیہ انٹیلیجنس رپورٹ نے اس مؤقف سے مختلف تصویر پیش کی ہے۔

امریکی حکام نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ایرانی قیادت توقع سے کہیں زیادہ مزاحمت دکھا رہی ہے۔

ایک اہلکار کے مطابق حالیہ حملوں کے بعد ایران کی عسکری اور سیاسی قیادت مزید سخت مؤقف اختیار کر چکی ہے اور پسپائی کے بجائے اپنی دفاعی حکمت عملی کو مزید مضبوط بنا رہی ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی، کال سینٹر پر چھاپہ، عالمی آن لائن فراڈ کا نیٹ ورک بے نقاب، 40 سے زائد افراد گرفتار

جمعہ مئی 8 , 2026
Share کراچی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے شہر قائد کے علاقے گلزارِ ہجری میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ آن لائن فراڈ میں ملوث ایک بڑے کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 40 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ حکام کے مطابق این سی سی آئی اے […]

You May Like