پاکستان، ایران فوجی سربراہان کی سرحدی علاقوں کو معاشی زون بنانے پر گفتگو

Share

پاکستان اور ایران کے فوجی سربراہان نے منگل کو ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سرحدی علاقوں کو ’معاشی زونز‘ میں تبدیل کرنے پر گفتگو کی ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تہران میں جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔

بیان کے مطابق دونوں ممالک کے فوجی سربراہان نے ملاقات میں خطے کے بدلتے سکیورٹی منظرنامے اور خاص طور پر دوطرفہ دفاعی تعلقات میں مضبوطی پر بات کی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ’دونوں افواج کے درمیان تعاون بڑھانے، مشترکہ بارڈر پر سکیورٹی بہتر کرنے کے طریقہ کار اور سرحدی علاقوں کو معاشی زون بنانے کے نئے راستے تلاش‘ کرنے پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔

میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کے علاوہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورے کے دوران ایران کے رہبر اعلیٰ سید علی خامنہ ای اور ایرانی صدر سے بھی ملاقات کی۔

اس سے قبل پیر کو پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کا دورہ کیا تھا جہاں ان کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی تھی۔

اس ملاقات کے بعد شہباز شریف اور ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان ایران کے پر امن اور شہری مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے جوہری پروگرام کے حق کا حامی ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کا اہم پڑوسی اور برادر ملک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ایران اور پاکستان خطے، بین الاقوامی اور اسلامی دنیا کے معاملات پر مشترکہ موقف کے حامی ہیں۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لاہور میں چار لاکھ شہریوں کے لیے بلدیہ کا ایک پبلک ٹوائلٹ

بدھ مئی 28 , 2025
Share عوامی مقامات پر پبلک ٹوائلٹ کی فراہمی ایک بنیادی انسانی ضرورت ہے، لیکن ملک کے دوسرے شہروں کی طرح لاہور میں بھی اس سہولت کو بری طرح نظر انداز کیا گیا ہے۔  عام علاقوں کی تو کیا بات کی جائے، لاہور کے پوش بازار لبرٹی مارکیٹ میں بنے عوامی بیت […]

You May Like