بوسنیا: انسانی سمگلروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چھ افراد زخمی

Share

پولیس نے منگل کو بتایا کہ بوسنیا میں پناہ گزین کیمپ کے قریب حریف انسانی سمگلر گروپوں کے درمیان مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں چھ افراد زخمی ہو گئے جن میں دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

فائرنگ کا واقعہ پیر کی شام دارالحکومت سرائیوو کے نواحی گاؤں بلازوج کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے کیمپ پر چھاپہ مارا، تلاشی لی اور متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

بوسنیا کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ فائرنگ کا واقعہ افغانستان اور پاکستان سے آنے والے تارکین وطن کے گروپوں کو لانے والے انسانی سمگلروں کے درمیان جھڑپ کے بعد پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی زندگی خطرے میں ہے۔

مغربی یورپ پہنچنے کے لیے بلقان خطے کا زمینی راستہ اختیار کرنے والے تارکین وطن اکثر انسانی سمگلروں کی مدد سے یورپی یونین کے رکن ہمسایہ ملک کروشیا میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہوتے ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

2015 اور 2016 میں لاکھوں افراد کے گزرنے کے بعد گذشتہ چند برسوں میں اس راستے سے گزرنے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

مشرق وسطیٰ افریقہ یا ایشیا سے آنے والے تارکین وطن کو اپنے طویل سفر کے دوران اکثر خطرات کا سامنا ہوتا ہے۔ وہ انسانی سمگلروں کے گروہوں کے ہاتھوں بدسلوکی کا شکار بنتے ہیں۔ ان گروپس کا اکثر ایک دوسرے پر سبقت کے لیے آپس میں یا حکام کے ساتھ تصادم معمول کی بات ہے۔

ہمسایہ ملک سربیا میں گذشتہ ہفتے کے اختتام پر ایک تارک وطن اس وقت جان سے گیا جب پولیس نے کروشیا کی سرحد کے قریب ایک مبینہ غیر قانونی کیمپ پر چھاپے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اکثر معاشروں میں پالتو کتوں کو بچوں کا متبادل سمجھا جاتا ہے: تحقیق

بدھ مئی 28 , 2025
Share محققین نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کتے پالنے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے، جو بچوں کی پرورش کے تقاضے پورے کیے بغیر پالنے پوسنے کی بڑھتی ہوئی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔ ماہرین کے علم میں آیا کہ یورپ، شمالی امریکہ اور مشرقی ایشیا کا بیشتر […]

You May Like