ایک رپورٹ کے مطابق امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے ایران میں دوسرے ایئرمین کا کھوج لگانے اور انہیں ریسکیو کرنے کے لیے ’گھوسٹ مرمر‘ نامی انتہائی خفیہ اور جدید ٹرین ٹیکنالوجی استعمال کی۔ امریکی ایئرمین کا طیارہ گذشتہ ہفتے کے اختتام پر ایران کے پہاڑوں پر مار گرایا گیا […]

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے جمعرات کو کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث دیرپا معاشی اثرات کا امکان ہے اور ان کے ادارے کو متاثرہ ممالک کو فوری طور پر 50 ارب ڈالر تک کی مالی امداد فراہم کرنا پڑے گی۔ اے ایف پی کے ساتھ […]

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جمعرات کو خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور امن اور جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ […]

پاکستان نے جمعرات کو کہا ہے کہ لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے وزیراعظم شہباز شریف سے فون پر رابطہ کر کے لبنان اور اس کے عوام پر ہونے والے حملوں کو فوری طور پر ختم کرنے کے لیے اسلام آباد کا تعاون طلب کیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق […]

اسرائیل کی عدلیہ کے ترجمان نے جمعرات کو بتایا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ بندی اور ملک میں نافذ ایمرجنسی کے خاتمے کے بعد وزیراعظم بن یامین نتن یاہو کے طویل عرصے سے جاری بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت اتوار (12 اپریل) کو دوبارہ شروع ہو گی۔ 28 فروری کو […]

یونان یکم جنوری 2027 سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگا دے گا، جس کا اعلان وزیرِ اعظم کیریاکوس مِتسوتاکِس نے کیا ہے۔ اس اقدام کے پیچھے موجود وجوہات بیان کرتے ہوئے مِتسوتاکِس نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ […]

پاکستانی حکام نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سکیورٹی اداروں نے بحیرہ عرب کے راستے منشیات سمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی منشیات اور غیر ملکی شراب ضبط کر لی۔ اس مشترکہ آپریشن میں 500 کلوگرام سے زائد کرسٹل آئس اور […]

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کرتے ہوئے تمام جامعات کو 15 اپریل تک داخلے مکمل کرنے حکم دے دیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق ​میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں خالی نشستوں کو مکمل کرنے کے […]

چین کی وزارت خارجہ نے بدھ کو کہا کہ افغانستان اور پاکستان نے اُرمچی میں امن بات چیت کے دوران اتفاق کیا کہ وہ گذشتہ اکتوبر میں دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعے کا جامع حل تلاش کریں گے۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق چینی وزارت خارجہ […]

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے امریکہ اور ایران کے درمیان جمعے سے اسلام آباد میں شروع ہونے والے مذاکرات کے پیش نظر نو اپریل کا لیاقت باغ کا احتجاجی جلسہ ملتوی کردیا ہے۔ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اکرام کھٹانہ کی جانب سے انڈپینڈنٹ اردو […]