اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خط پر غور؛  سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس آج ہوگا

Share


اسلام آباد:

سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس آج چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں منعقد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اہم اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ سے تعلق رکھنے والے ججز بھی شرکت کریں گے، جن میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کونسل ممبر کی حیثیت سے جبکہ  لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جنید غفار بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے اہم اجلاس میں ججز کے خلاف موصول ہونے والی شکایات اور موجودہ رولز کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی جانب سے تحریر کیے گئے خطوط کے تناظر میں عدالتی کوڈ آف کنڈکٹ پر بھی غور متوقع ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

الیکٹرک گاڑی کے بعد اب یہ ای آر ای وی کیا ہے؟

ہفتہ جولائی 12 , 2025
Share ماضی کے مقابلے میں آج کے دور میں ڈرائیور حضرات کو ایک اور ممکنہ پریشانی کا سامنا ہے: بیٹری کا ختم ہو جانا۔ اس کیفیت کو ’رینج اینگزائٹی‘ کہا جاتا ہے، یعنی ایسی بےچینی جو برقی گاڑی (الیکٹرک وہیکل یا ای وی) کی محدود مسافت، چارجنگ سٹیشنوں کی کمی […]

You May Like