عائزہ خان کا لیڈی ڈیانا کا انداز اپنانا، مداحوں کی تنقید کا نشانہ

Share

خوبصورت اداکارہ عائزہ خان نے یومِ آزادی پر اپنی تصاویر شیئر کیں جسے سوشل میڈیا صارفین نے جدوجہد آزادی کی روح کے منافی قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کی ہے۔

عائزہ خان نے جشنِ یومِ آزادی کے موقع پر سبز لباس زیب تن کیا اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں تاہم وہ ایک نئی بحث کا شکار بن گئیں۔

اس کی وجہ یہ بنی ان تصاویر میں عائزہ نے جو لباس زیب تن کیا ہوا تھا ویسا ہی لباس 1991 میں شہزادی لیڈی ڈیانا کے لاہور کے دورے کے دوران پہنا تھا۔

لیڈی ڈیانا نے اس تاریخی دورے پر سبز رنگ کی گھٹنے تک لمبی قمیص اور سفید دوپٹا اوڑھ رکھا تھا البتہ عائزہ خان نے قدرے گہرے سبز رنگ کا لباس پہنا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان تصاویر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عائزہ خان کبھی بھی لیڈی ڈیانا کی نفاست اور وقار کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔

کچھ کا کہنا تھا کہ یہ برطانوی شاہی خاندان کی نقالی ہے اور جن سے آزادی لی، انہی کی نقالی اچھی بات نہیں۔

ایک صارف نے طنز کیا کہ جب آپ لیڈی ڈیانا کو ٹیمو یا دراز سے آرڈر کرتے ہیں۔

تاہم کچھ مداحوں نے اسٹائل اور اعتماد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عائزہ باوقار اور قابل فخر اداکارہ ہیں۔

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

’ایسا لگا دنیا کا آخری دن ہے:‘ پاکستان میں سیلاب سے 24 گھنٹوں میں 199 اموات

جمعہ اگست 15 , 2025
Share حکام نے جمعے کو بتایا کہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں شدید مون سون بارشوں کے باعث آنے والی لینڈ سلائیڈز اور اچانک سیلاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 199 افراد جان سے جا چکے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ان […]

You May Like