میرپور خاص: ایس ایچ او کی تھانے میں فریاد لے کر آنے والی خاتون کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی

Share

میرپور خاص میں پولیس اسٹیشن میں فریادلے کر آنے والی خاتون کو مبینہ جنسی زیادتی  کا نشانہ بنا دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ضلع پولیس کے ترجمان نے کہا کہ خاتون نے ڈی آئی جی کو درخواست دی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کی بازیابی کے لیے فریاد لے کر مہران پولیس اسٹیشن گئی تھی جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون کی مدعیت میں زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا  ہے، بعد ازاں  ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے فوری طور پر ایس ایچ او میرخادم تالپور کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کی درخواست کے بعد ایس ایچ او اور خاتون کے میڈیکل نمونے ٹیسٹ کے لیے جمع ہوگئے ہیں ، تفصیلی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مذاکرات سے معاملات حل نہ ہوئے تو افغانستان سے کھلی جنگ ہے: خواجہ آصف

ہفتہ اکتوبر 25 , 2025
Share پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے آج سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مذاکرات سے معاملات حل نہیں ہوتے تو افغانستان کے ساتھ ہماری کھلی جنگ ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دوست ممالک قطر اور ترکی بہت خلوص کے ساتھ افغان […]

You May Like